کوئٹہ، ہزار گنجی میں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہزار گنجی لنک روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے سائیکل سوار شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کا رہائشی عبدالرحمن ولد سلطان خان گزشتہ روز گھر سے سائیکل پر ہزار گنجی جا رہا تھا وہ جسے ہی لنک روڈ پر پہنچا تو ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے ڈرئیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میںلے لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں