ڈیرہ مراد جمالی میں نئی لائنوں کی بچھائی صارفین کو مکمل گیس کی سپلائی ملے گی، صوبائی وزیر ریونیو

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے کہاکہ عام انتخاب میں عوام سے کیئے گئے وعدوں کی تکمیل قریب ہے، پینے کے صاف پانی، سڑکوں صحت کے منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، سیلاب بارشوں کی تباہ کاریوں کے بعد سڑکوں ٹف ٹائلوں کے کام آغاز کردیا گیا ہے ڈیرہ مرادجمالی شہر میں گیس کے مسلے کو مستقل طور پر حل کرنے کیلیے شہر میں نئی گیس کی لائنوں کی بچھائی کا کام رواں ہفتہ میں شروع کردیا جائے گا گیس لائنوں کی تبدیلی سے گیس صارفین کو مکمل گیس کی سپلائی ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار سید خادم حسین شاہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سکندر خان عمرانی نے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی چھتر کی عوام حقیقی ترقی چاہتے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے ڈیرہ مرادجمالی چھتر روڈ ڈیرہ مرادجمالی شہر میں سڑکوں ٹف ٹائلوں کے منصوبے شروع کر دیئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے علاقے میں عوام سہولیات حاصل ہوگی اور کہاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈیرہ مرادجمالی شہر میں گیس پائپ لائنوں کی تبدیلی کا کام رواں ہفتہ شروع کیا جائے گا جس سے عوام گیس کی لوڈ شیڈنگ کی تکلیف سے بچ سکیں گے اور کہاکہ حلقہ ڈیرہ مرادجمالی چھتر مانجھوثی ودیگر علاقوں میں کروڑوں روپے سے پینے کے پانی سڑکوں صحت تعلیم کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی جلد تکمیل کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاکہ سیلاب بارشوں سے انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے جس کی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کہاکہ جن لوگوں کو عوام نے 2018میں مسترد کیا ہے انشا اللہ 2023میں دوبارہ شکست ان کا مقدر بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں