سیاسی وسماجی تنظیمیں بلاوجہ تنقید کر کے اداروں کو کمزور نا کریں، وی سی چاکریونیورسٹی

سبی(انتخاب نیوز) میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام اور تربیتی ہنر نوجوانوں کے مستقبل کی راہ متعین کرتے ہیں پولی ٹیکنیکل کالج کی کلاسز بارے اعلی حکام سے بات کریں گے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کا قیام سبی و گرونواح کے طلبا و طالبات کےلئے بہت بڑی سہولت ہے جہاں پر اعلی معیاری تعلیم کا فروغ جاری ہے سیاسی سماجی تنظیموں کو چاہےے کہ بلا وجہ تنقید کرکے اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ نوجوانوں کو اعلی معیاری تعلیم سے روشناس کرانے کا مثبت پیغام دیں میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں مختلف تعلیمی سیکشنز اور ترقیاتی پروجیکٹ جاری ہیں ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق طلبا طالبات کو اسکالر شپس پروگرامز میں شامل کرکے اعلی معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کریں سبی مےں مےر چاکر خان رند ےونیورسٹی طلباءطالبات کو علم وہنر کی تعلےم کی فراہمی مےں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی ان خےالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما ڈاکٹرنور احمد شاہ سے ملاقات کے موقع پر بات چےت کرتے ہوئے کےاقبل ازےن پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر نور احمد شاہ وائس چانسلر مےر چاکر خان رند ےونیورسٹی سے پولی ٹیکنیکل کالج سبی کی کلاسز شروع کرنے اور اعلی حکام کو لیٹر جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے مےر چاکر اعظم رند ےونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مشتاق احمد کی کارکردگی اور تعلےمی معےار کی بلندی اور فروغ تعلیم کے لئے جاری کاوشوں کو سراہا اور اس امےد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال مےں لاکر مےر چاکر اعظم رند ےونیورسٹی مےں معیاری تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرےں گے انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے مخالف نہیں بلکہ پولی ٹیکنیکل کالج کی کلاسز شروع کرنے اور بیروزگار نوجوانوں کو تربیتی ادارے کے ذریعے ہنرمند بنانے کے خواہاں ہیں یہ تاثر غلط ہے کہ ہم میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے مخالف ہیں سبی شہر و گردونواح کے لئے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کسی نعمت سے کم نہیں اسکے قیام سے جہاں اعلی تعلیم کا حصول ممکن ہوا وہیں پر تیزی سے ترقی کرتی دنیا کے معیار کے مطابق جدید عصری علوم کی فراہمی سے طلباءوطالبات مستفیدہورہے ہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ڈاکٹر سےد نور احمد شاہ نے سبی کے طلباءوطالبات کو ہداےات دےتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ معیاری تعلیم کے حصول کے لئے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کا رخ کریں اور اسکالر شپس پر جاری پرواگرامز سے بھر پور استفادہ حاصل کریں ملاقات کے موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما ڈاکٹرنور احمد شاہ کو وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے ےاد گاری شیلڈ سے نوازا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں