پشتونخوا میپ کے ایگزیکٹو اراکین کا اجلاس، یوسف خان، نصر اللہ زیرے اور خوشحال خان کی شرکت، قومی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو اور ضلع کوئٹہ کے ایگزیکٹو کے اراکین کا مشترکہ اجلاس پشتونخوا میپ کے صوبائی سینئر نائب صدر محمد عیسیٰ روشان کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد یوسف خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، صوبائی ڈپٹی سیکرٹرز سید قادر آغا ایڈووکیٹ، فقیر خوشحال کاسی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات خوشحال خان کاکڑ اور ضلع ایگزیکٹو کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی کے قومی کانفرنس منعقدہ 27،28 دسمبر بمقام کوئٹہ کی تیاریوں کیلئے مختلف فیصلے کئے گئے۔ اس سلسلے میں پشتونخوا میپ جنوبی پشتونخوا کی صوبائی کمیٹی کا اجلاس 11 دسمبر بروز اتوارکوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے۔ صوبائی کمیٹی کے اجلاس میں قومی کانفرنس کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لئے بھر پور تیاری کی جائیگی۔ اجلاس کے جاری کردہ بیان میں پارٹی صوبائی کمیٹی کے اراکین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ خان شہید کی برسی کے جلسہ عام شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں