بنیادی مسائل کے پیش نظر نئے اضلاع اور ڈویژن کا قیام ضروری ہے، ن لیگ بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے تجویز پیش کی ہے کہ پشین اور کاریزات کے اضلاع اپنی جگہ پر برشور کی عوام کیلئے الگ ضلع قائم کیاجائے، عوام کی بنیادی مسائل کومدنظررکھتے ہوئے نئے اضلاع کا قیام اور ڈویژن بنانے کی ضرورت ہے،ضلع پشین کے عوام اپنے حق،برشور کی عوام اپنے حق کیلئے سراپااحتجاج ہیں حکومت بلوچستان عوام کے مسائل کے حل اورآسانی پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ان خیالات کااظہار انہوں پشین بچاؤ تحریک کے زیراہتمام دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع مسلم لیگ(ن) کے حیدر خان اچکزئی،جہانگیر خان خروٹی،طارق گل،نثار اچکزئی،نصیب اللہ ترین ودیگر شامل تھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ کاریزات ضلع اپنی جگہ اور پشین ضلع اپنی جگہ برشور کی آبادی کومدنظررکھتے ہوئے برشور کو الگ ضلع بنایاجائے تاکہ ان کی عوام کو بنیادی حقوق حاصل ہوسکے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایک،ایک اور ڈیڑھ،ڈیڑھ لاکھ کی آبادی پرمشتمل اضلاع قائم ہے اگر ڈھائی ڈھائی لاکھ کی آبادی پرمشتمل نئے ضلع قائم کئے جائیں تواس میں کوئی قباحت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ عوام کے بنیادی مسائل کومدنظررکھتے ہوئے نئے اضلاع کا قیام اور ڈویژن بنانے کی ضرورت ہے،ضلع پشین کے عوام اپنے حق،برشور کی عوام اپنے حق کیلئے سراپااحتجاج ہیں حکومت بلوچستان عوام کے مسائل کے حل اورآسانی پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔


