پاک ایران بارڈر کی دو سال سے بندش سمجھ سے بالا تر ہے، زیرو پوائنٹ جلد کھولا جائے، انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل مرکزی انجمن تاجران تفتان کے صدر امان اللہ محمد حسنی ملک منور کشانی حاجی عبدالسلام بادینی میر رف قلندرانی سعداللہ اچکزئی حاجی ھاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائے دوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس نقیب کاکڑ عزیز بازء قاہر ترین عنایت دورانی شکور خلیجی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ ملک عسیی خان شیرزء ماسٹر شریف مینگل عبدالرحیم خلجی مولوی نجیب اللہ علی اکبر نعمت و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے چیف سیکرٹری و چیرمین ایف بی آرنے تفتان کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا بارڈر کے تمام دروازوں کو جلد سے جلد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولا جائے گا مگر تاحال بیداری اور بازارچہ کا کام مکمل ہوچکا ہے، بھر بھی بارڈر گیٹ کو نہیں کھولا جارہا ہے پاک ایران سرحد سے متصل گیٹ بازارچہ کو گزشتہ دو سال سے تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ پاکستان کی طرف سے پہلے ہی چھ ماہ سے کام مکمل ہوچکا ہے، تجارتی گیٹ کو کاروبار کے لیے بحال نہیں کیا جارہا ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان کے اس احکامات کی قدر کرتے ہیں کی سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں میں تیزی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا جائے۔ تفتان سرحدی شہر ہے، پاک ایران بارڈر پر رہنے والوں کو تجارتی سہولیات دی جائے اور ان کیلئے بازار پر تجارتی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے، ضلع چاغی کے بیروزگار نوجوانوں، مزدوروں اور تاجروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ بارڈر سے منسلک روزگار کے ذریعے سے اپنے گھروں کے چولہے جلا سکیں اگر بازار کی تجارتی سرگرمیوں کو بحال نہیں کیا گیا تو اس کے بعد پاک ایران زیرو پوائنٹ گیٹ پر غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج مظاہرہ اور شڑ ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں