ہاؤسنگ اسکیم خضدار کے ملازمین کے نقصانات کا ازالہ نہ کیا گیا تو سرکاری مشینری جام کردیں گے، ایپکا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بلوچستان کے قائمقام صوبائی صدر حاجی اصغر بنگلزئی نے کہا ہی کہ ایپکا ہاؤسنگ اسکیم خضدار میں ملازمین کے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا گیا تو بلوچستان بھر میں سرکاری مشینری کو جام کرینگے۔خضدار انتظامیہ جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی درپے ہے قبضہ مافیا کے ہاتھوں یرغمال انتظامیہ اسکیم اور ملازمین کو تحفظ دے۔ان خیالات کا اظہار ایپکا بلوچستان کے سینئر نائب صدر اول /قائمقام صدر حاجی اصغر بنگلزئی نے اپنے دوری خضدار کے موقع پر ایپکا خضدار کے عہدیداروں کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا ایپکا بلوچستان کے قائمقام صدر حاجی اصغر بنگلزئی نے آج بدھ کے روز خضدار کا تنظیمی دورہ کیا اسکے ہمراہ ایپکا بلوچستان کے ایڈیشنل صوبائی جنرل سیکرٹری علی نواز شاہوانی صوبائی نائب صدر حاجی اختر جان مینگل صوبائی ترجمان غلام سرور مینگل ایپکا کوئیٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری ایپکا قلات کے سینئر رہنما حمید عزیز آبادی، ایپکا کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام نبی محمد حسنی ایپکا کوئٹہ کے رہنما حاجی جمعہ خادم تھے، قائمقام صوبائی صدر نے دورہ خضدار کے موقع پر ایپکا خضدار کے صدر صوبائی سینئر نائب صدر منظور نوشاد سے انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی ایپکا ہاؤسنگ اسکیم خضدار کے سلسلے میں ایپکا خضدار کے اجلاس کی صدارت کی ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے بی این پی مینگل کے صدر میر شفیق الرحمن ساسولی اور ایپکا کے سابق مرکزی سینئر نائب اور خضدار معروف ٹریڈ یونینسٹ صابر قلندرانی سے ملاقات کی قبل ازیں ایپکا خصدار کے سینئر نائب صدر ثنااللہ جام جنرل سیکرٹری محمد اسلم زہری نور احمد مینگل، سینئر رہنما نصیر کھیازی، عنایت اللہ جاوید باجوئی عبدالمالک اور دیگر رہنما نے صوبائی قائدین کا استقبال کیا۔حاجی اصغر بنگلزئی نے ایپکا خضدار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت نے سابقہ ادوار میں ایپکا کے پرزور مطالبہ پر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ایپکا ممبران کے رہائشی اسکیم کیلے زمین الاٹ کردی۔مگر بدقسمتی سے بہت سے اضلاع میں مقامی انتظامیہ لینڈ مافیا سے ملکر ملازمین کے زمیں کو ہتھیانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایپکا اپنے ممبران کے حقوق کے دفاع کساتھ ساتھ ایسے عناصر کی ہر محاظ پر مقابلہ کریگی۔ انہوں نے کہاکہ خضدار میں ایپکا ہاؤسنگ اسکیم پر ایپکا کے مطالبے پر قائم لویز چوکی کا راتوں رات خاتمہ اور ہاؤسنگ اسکیم پر قبضہ قابل مذمت ہے، ملازمین نے بار بار انتظامیہ کو لینڈ مافیا کے عزائم سے تحریری آگاہ کیا انتظامیہ کے یقین دہانی پر ملازمین نے لاکھوں روپے لگاکر اسکیم میں کا م شروع کیا مگر لینڈ مافیا نے راتوں رات ملازمین کے مکانات اور چار دیواریوں کو مسمار کرکے بلوچستان کی قبائلی روایات کو پاؤں تلے روند ڈالا۔ انہوں نے خضدار سیاسی قبائلی رہنما سے مطالبہ کیاکہ وہ ایپکا ہاؤسنگ اسکیم خضدار کے مسئلے کو سنجیدہ لیتے ہوئے قبائلی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں، ایپکا ہاؤسنگ اسکیم خضدار میں مداخلت خضدار سمیت بلوچستان کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کی سازش ہے، ایپکا ہاؤسنگ اسکیم خضدار کے مختلف قبائل کے ملازمین کی جاگیر ہے، ایپکا کا ہر ممبر ایک قبیلے سے تعلق رکھتاہے، انہوں نے کہا کہ خضدار میں ایپکا ممبران کے جو نقصانات ہوئے اگر انکا ازالہ نہیں کیا گیا تو بلوچستان کے تمام سرکاری دفاتر میں سخت احتجاج کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں