کوئٹہ، سریاب روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ جامعہ بلو چستان کے قریب مسافر بس کی ٹکر سے بی بی صابرہ نا می خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیاجہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں