کوئٹہ ،جوائنٹ روڈپر چوری ڈکیتی کی وارداتیں، چور2 موٹر سائیکل، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈپر چوری ڈکیتی کی وارداتیں،چور2 موٹر سائیکل ،نقدی ،طلائی زیورات ،قیمتی سامان لے اڑے ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ جوائنٹ روڈ فائرمین کالونی میں ریلوے پولیس کے ملازم حاجی جاوید کے گھر میں چور گھس کر موٹر سائیکل اور ایل سی ڈی وہ دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، جبکہ گارڈ کالونی میں ریلوے ملازم مین علی آحمد کے گھر کا بھی چوروں نے صفایاکر دیا جس میں چور پیسے موٹر سائیکل ودیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ،دوسری جانب سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکرکوئٹہ کے شہریوں کو تحفظ فراہمی سمیت چوروں کے خلاف موئثر کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں