پاکستان میں صحافیوں کو گذشتہ دس سالوں کے دوران درپیش حالات کے بارے میں رپورٹ جاری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان میں صحافیوں کو گذشتہ دس سالوں کے دوران درپیش حالات کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے دس سالہ پلان آف ایکشن کے تحت جاری کی گئی ہے اور رپورٹ وزیر اعظم شہباز شرےف کو پیش کر دی گئی ۔ رپورٹ کے اجراءکے حوالے سے منگل کو اسلام آباد میں پاکستان جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت تقریب ہوئی ۔ فورم کے سربراہ حامد مےر نے وزیر اعظم اور دےگر مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ جرمنی ، فرانس ، ڈنمارک ، ناروے کے سفیروں نے اس موقع پر خطاب کےا اور پاکستان کے صحافیوں کو ان کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کو یو این پلان آف ایکشن آن دی سیفٹی آف جرنلسٹس کی دس سالہ رپورٹ پیش کی گئی ۔ اس رپورٹ میں سفارشات بھی شامل ہیں اور پاکستان مےں صحافےوں کو درپےش حالات مسائل مشکلات کے اثرات کا تذکرہ کےا گےا ہے ۔ فورم کے سربراہ حامد مےر نے اس موقع پر مطالبہ کےا کہ جرنلسٹس اےکٹ پر عملدرآمد کو ےقےنی بناےا جائے اور اس اےکٹ کے تحت فوری طور پر کمےشن کا قےام عمل مےں لاےا جائے اور سنسر شپ سے متعلق شق کو ختم کےا جائے ۔ وزےر اعظم نے اسلام آباد جرنلسٹس سےفٹی فورم کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس حوالے سے جلد عملدرامد کو ےقےنی بنائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں