امریکی جوہری ہتھیار بڑی تعداد یورپی براعظم میں ہیں، یوکرین سے جنگ طویل ہوگی، روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اسے چھپانا غلط ہو گا۔انسانی حقوق کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا یوکرین جنگ طویل عرصے تک چلے گی۔ وہ پاگل نہیں ہیں۔ جانتے ہیں کہ ایٹمی ہتھیار کیا ہیں۔ روس کسی بھی صورت ایٹمی ہتھیار پہلے استعمال نہیں کرے گا۔روسی صدر نے کہا ہے کہ امریکی جوہری ہتھیار بڑی تعداد میں یورپی براعظم میں موجود ہیں، جب کہ روس نے اپنے جوہری ہتھیاروں کو دوسرے علاقوں میں منتقل نہیں کیا ہے اور وہ ایسا کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا ہے، تاہم وہ اپنے اتحادیوں کی تمام تر وسائل سے حفاظت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں