دکی معراج ایریا میں لوڈنگ ٹرکوں سے بھتہ گیری کا نوٹس لے کر تحفظ دیا جائے، ٹھیکیداران

دکی (انتخاب نیوز) معراج ایریے کے پی ٹی ٹھیکیداران ظریف خان ناصر، عبدالحمید ناصر، سید اکبر کمال خیل اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں سے معراج ایریا کی لوڈنگ بند ہے، متعدد ٹرکوں کو بھتہ گیروں نے فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا، مگر ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی، ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باجود گرفتاری نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، بھتہ نہ دینے کی وجہ سے مسلح افراد نے ہمارے کاروبار اور لوڈنگ کو بند کرکے ہر ٹھیکیدار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ ایف سی، پولیس، لیویز، ڈی سی، ایس پی اور دیگر حکام کو متعدد درخواستیں دینے کے باجود ہمارے کاروبار کو تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا، تین دن کے اندر ہمیں تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو دکی شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کرکے دیگر مائنز ایریا کی لوڈنگ بھی بند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں