اعظم سواتی پر بیلا اور وندر میں دو ایف آئی آر مزید نکل آئیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، اقبال شاہ ایڈووکیٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنماو سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی پر پہلے درج کی جانے 5 ایف آئی آرہائی کورٹ نے ختم کی تھیں تو 2 ایف آئی آرز اور نکل آئی ہیں، یہ دو نئی ایف آئی آرز بیلہ اور وندر میں پرانی تاریخوں میں درج کی گئیں ہیں، ایف آئی آرز آرٹیکل 13 اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حالانکہ تو یہ ہے کہ جہاں واقعہ ہوتا ہے پہلا مقدمہ درج ہوتا ہے یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، سینیٹر اعظم سواتی کو کل سندھ منتقل کیا گیا ہے، سندھ میں بھی انصاف لائرز ایف آئی آر کے خاتمے کیلئے درخواست دینگے۔ ہم سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کو ختم کرنے کے لئے عدالتوں سے رجوع کررہے ہیں تاکہ انصاف کا اصول ممکن بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں