حکومت نے غلط بیانی کرتے ہوئے ریکوڈک فروخت کردیا، اپوزیشن اراکین اسمبلی بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اراکین کے درمان شدید ہنگامہ آرائی، ریکوڈک سے متعلق آئینی قرارداد پیش کرنے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج۔ حکومت نے ریکوڈک فروخت کردیا، حکومت نے ان کیمرہ سیشن میں جھوٹ بولا،حزب اختلاف اراکین کا موقف۔ دوران اجلاس حکومت اور حزب اختلاف میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ۔ ریکوڈک کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پر شدید الزامات۔ اس موقع پر حکومتی کن طور اتمانخیل نے کہا کہ ریکوڈک کے فیصلے میں اپوزیشن پھنس گئی۔ اپوزیشن رکن اختر حسین لانگو نے کہا کہ ہمارے ساتھ حکومت نے غلط بیانی کی۔ حکومتی رویہ کیخلاف واک آوئٹ کریں گے۔ اپوزیشن کے شور شرابے میں حکومت نے ریکوڈک سے متعلق آئینی قرار داد منظور کرلی۔
Load/Hide Comments


