لاپتہ افراد کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس کو کامیاب کرانے پر شرکاء اور مقررین کے مشکور ہیں، نصر اللہ بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ کے جاری کردہ بیان میں کہ تنظیم کی جانب سے لاپتہ افراد کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمیت سیاسی پارٹیوں، طلبا، وکلا، انسانی حقوق کے تنظیموں کے قائدین اور کارکنان کی شرکت اور کانفرنس کو کامیاب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ، بی ایس او، بی ایس او پجار، بلوچ یکجہتی کمیٹی، بلوچ وومن فورم، بلوچ وطن پارٹی، ہزارہ سیاسی کارکنان، کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ بار کونسل اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے قائدین اور کارکنان کی شرکت اور تعاون کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس کامیاب ہوئی۔ نصر اللہ بلوچ نے کہا کہ ممتاز صحافی حامد میر، افراسیاب خٹک، فرحت اللہ بابر، نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ، ایمان مزاری، بلوچ نیشنل موومنٹ کے نذیر نور، بلوچ وائس ایسوسی ایشن کے صدر منیر مینگل، بلوچ صحافی کھیا بلوچ، صحافی مہوش، رابعہ محمود اور خدمت خلق پارٹی کے رہنما عامر علی جان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں کانفرنس سے آن لائن خطاب کرکے ہمیں عزت بخشی اور کانفرنس کو کامیاب بنایا۔


