وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران کو سیاسی دہشت گرد قرار دیدیا

راولپنڈی:وفاقی وزیر اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو سیاسی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بغض اور حسد میں مبتلا شخص نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف ڈیوڈ روز سے خبر لگوائی جو جھوٹی نکلنے پر ڈیلی میل نے 22 کروڑ عوام سے معافی مانگ لی، شہباز شریف کے بعد رانا ثنا ء اللہ بھی سرخرو ہوئے، تمہارے پاس پنکی اور فرح گوگی تھی، چوری نہیں کی تو جواب دو۔ڈیلی میل کی جانب سے شہباز شریف سے معافی مانگنے کی خوشی میں (ن) لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی ختم کی، اپنے چالیس سال کے احتساب کا جواب دیا، نالائق توشہ خانہ چور الزام نواز شہباز پر لگاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں