جب، وندر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار کو گولی مار کر قتل کردیا
حب (انتخاب نیوز) وندر باغیچہ کے علاقے باندیکہ میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار کو گولی مار کر قتل کردیا مقتول کا تعلق مقامی شیخ برادری سے ہے۔ گزشتہ شب سونمیانی وندر کے زرعی علاقے وندر باغیچہ باندیکہ میں موٹر سائیکل سوار جاوید ولد محمد ایوب شیخ کریش پلانٹ کے قریب قائم اپنے ہوٹل سے آرہا تھا کہ کلمتی بلوچ اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحہ سے فائر کیا جس کے باعث ایک گولی اس کے گردے سے گزرتی ہوئی پسلیوں کے آر پار ہوگئی، جس سے جائے وقوعہ پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ وندر پولیس نے مقتول جاوید شیخ کے چچا محمد حسن شیخ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


