سبی میں مانگی ڈیم کی تعمیر، داخلی و خارجی راستوں کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی
سبی (انتخاب نیوز) کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم کی زیر صدارت مانگی ڈیم کی سیکورٹی حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت سمیع اللہ کاکڑ،ڈسٹرکٹ پولیس افسر اختر اچکزئی،اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بن عارف،مانگی ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر زرک خان محمد مسروراور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر سبی ڈویڑن شاہد سلیم کو مانگی ڈیم کی سیکورٹی حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر سبی ڈویڑن شاہد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانگی ڈیم کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے مانگی ڈیم کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے مانگی ڈیم کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے مانگی ڈیم کا منصوبہ ایک بڑا منصوبہ ہے مانگی ڈیم کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے مانگی ڈیم کے سیکورٹی ڈیمانڈ کو پورا کریں گے۔
Load/Hide Comments


