کانگو میں بارش اور سیلاب سے اموات 120 ہو گئیں

کنشاسا (مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارش اورسیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔حکام کے مطابق کنشاسا میں مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 120ہو گئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کنشاسا اور مرکزی بندرگاہ کو جوڑنے والا ہائی وے بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے جسے 3 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ کنشاسا میں کئی علاقے زیرِ آب آ گئے، سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ بدترین تباہ کاری پر کانگو کی حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں