بلوچستان ہائیکورٹ کا حب ڈیم سے پانی کی غیر قانونی فراہمی پر ٹینکر مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے حب ڈیم سے کراچی سٹی اور حب کے انڈسٹریل ایریا کی مختلف فیکٹریوں کو ٹینکر مافیا کے ذریعے پانی کی غیرقانونی ترسیل کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر حب کو مذکورہ غیرقانونی ترسیل روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اور طریقہ کار اپنانے کا حکم دے دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت کو ایکسیئن محکمہ پی ایچ ای اور ڈائریکٹر (جوڈیشل) نے بتایا کہ محکمہ پی ایچ ای و محکمہ ایریگیشن میں سے کسی نے بھی نجی ٹینکرز کو حب ڈیم سے پانی لے جانے کی اجازت نہیں دی ہے، عدالت نے حکم نامے کی کاپی ڈپٹی کمشنر کو تعمیل کرنے اور اگلی تاریخ پر اپنی رپورٹ جمع کرانے کے لیے بھجوانے کا بھی حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں