بلوچستان اسمبلی اجلاس، سانحہ اے پی ایس کے طلبہ کیلئے فاتحہ خوانی، پاک افغان بارڈر پر کشیدگی کی مذمت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، بلوچستان اسمبلی کے پینل آف چیئرمین نے سیکرٹری اسمبلی سے رخصت کی درخواستیں پیش کرنے کو کہا جس پر انہوں نے سردار صالح بھوتانی ، انجینئر زمرک خان، سید احسان شاہ، ضیا لانگو، محمد خان لہڑی ، اکبر آسکانی ، عبدالخالق ہزارہ، زینت شاہوانی، زبیدہ بی بی ، کی رخصت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ اجلاس میں سانحہ اے پی ایس کے طلبہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی نے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے شہید و زخمی ہونے والوں کو حکومت معاوضہ دے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کو محکمہ پی ایچ ای نے بلوں کی مد میں 62کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے اور عدالت نے بھی پینے کے پانی والے ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع نہ کرنے کی کیسکو کو ہدایت جاری کی تھی لیکن اس کے باوجود کیسکو نے کوئٹہ کے آب نوشی کے تمام ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کی ہے جسکی وجہ سے کوئٹہ کے شہریوں کو پینے کے پانی کا مسئلہ درپیش ہے، اور یہ کنڈکٹ آف کورٹ کے زمرہ میں بھی آتا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیا، وقفہ سوالات صوبائی وزیر صحت کی عدم موجودگی پر اگلے اجلاس کیلئے کارروائی موخر کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں