نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 24 اور 25 دسمبر کو کراچی میں طلب
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 24/25 دسمبر کو صبح 10 بجے کراچی میں طلب کیا گیا ہے، تمام اراکین مرکزی کمیٹی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ریکوڈک پر ہونے والی قانون سازی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیاسی کردار پر خصوصی بحث ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تنظیمی اور دیگر سیاسی مسائل بھی زیر غور آئیں گے۔ نیشنل پارٹی کی سیاسی پالیسیوں اور پارٹی پالیسیوں کیخلاف ہونے والے مسائل پر گفتگو ہوگی اور فیصلے کئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments


