بنوں،سی ٹی ڈی کمپاونڈ پر تخریب کاروں کا حملے، فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری، پولیس اہلکارجاں بحق،3سکیورٹی اہلکارزخمی
بنوں (انتخاب نیوز )سی ٹی ڈی کمپاونڈپر تخریب کاروں کے حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کینٹ ایریا میں گزشتہ شام سے تخریب کاروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کمپاونڈ میںتخریب کاروں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد تخریب کاروں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک پولیس اہلکارجاں نحق اور 3سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں،بنوں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ کینٹ کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستے سیل ہیں،میرانشاہ روڈ اور جمعہ خان روڈ ہرقسم کی آمدروفت کے لیے بند ہے ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد افغانستان تک باخفاظت فضائی راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


