لسبیلہ، گیس سلنڈر دکان میں آتشزدگی سے 25 سے زائد افراد زخمی، ایک شخص جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
لسبیلہ (انتخاب نیوز) لسبیلہ شہر میں گیس سلنڈر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی، 25 سے زائد افراد جھلس کر زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ۔ آگ نے قریبی دکانوں کو لپٹ میں لے لیا، زخمی افراد کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا گیا۔ بیلہ منی اسٹاپ کے قریب ہوٹل میں گیس سلنڈر میں دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آگ نے کئی دکانوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میونسپل کمیٹی اوتھل اور بیلہ کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل اور سول ہسپتال بیلہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments


