بلوچستان اسمبلی اجلاس، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ایوان تاریکی میں ڈوب گیا، خراب ساؤنڈ سسٹم بھی ٹھیک نہ ہوسکا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران بجلی لوڈ شیڈنگ کے سبب ایوان تاریکی میں ڈوب گیا، جس پر متبادل ذرائع سے بجلی بحال کر کے اسمبلی کی کارروائی شروع کی گئی،جبکہ بلوچستان اسمبلی کا ساؤنڈ سسٹم بدستور خراب اراکین اسمبلی نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ خدا را اسمبلی کے ساؤنڈ سسٹم کو درست کیا جائے۔
Load/Hide Comments


