پی ٹی آئی ملک میں تخریب کاری چاہتی ہے، عمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، مولانا واسع

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاست شائستگی کا نام ہے جمہوری نظام کو چلنا چاہیے عمران خان خود کہہ کرگئے آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہوگاجب کہ جلد الیکشن صرف ایک سیاسی شوشہ ہے، جلد الیکشن معاشی اور سیاسی ضرورت نہیں، ہم ملکی معیشت کو استحکام دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے اب جمہوریت کو لپیٹنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ جلد الیکشن صرف ایک سیاسی شوشہ ہے، جلد الیکشن معاشی اور سیاسی ضرورت نہیں، ہم ملکی معیشت کو استحکام دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر کسی بدمعاشی قابل قبول نہیں ہے سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے اور ہم نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ عمران خان بیٹھ کر ہم سے بات کریں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور بدقسمتی سے تخریب کاری نے پھر سر اٹھا لیا ہے، سال 2013میں بھی ہمیں پاکستان ایسے ہی حالات میں ملا تھا، ملک لوڈ شیڈنگ کیاندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا انہوں نے کہاکہ قرضوں میں جکڑا ہوا پاکستان، بجلی بحران کا بھی شکار ہے، سابق دور میں 4 برس کے دوران ملک کا برا حال کر دیا گیا لیکن ہم انشااللہ بحرانوں کو شکست دیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں تخریب کاری چاہتی ہے اور عمران خان ملک میں مزید مشکلات پیدا کرنے کا سوچ رہا ہے۔ملک بہت نازک حالات سے گزر رہا ہے جے یوآئی سمیت پوری قوم کو عمران خان کا ملک خلاف سازشوں کو ناکام بنانے ہوں گے ملک کو معاشی بحران سے متحمل کرنا عمران خان کا ملک پر مسلط غلط پالیسیاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں