گوادر دھرنے پر پولیس کا دھاوا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، گرفتار تمام افراد کو فوری رہا کیا جائے، جان محمد بلیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نت کہا ہے کہ گوادر دھرنے پرپولیس کادھاوا افسوسناک اور قابل مذمت ہے گرفتار تمام افراد کو فورا رہا کیا جائے۔ پولیس تشدد، لاٹھی چارج اور شیلنگ بند کی جائے۔ دھرنے کی قیادت سے بامقصد مذاکرات کی جائے اور دھرنے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ حق دو تحریک کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں