چمن میں محکمہ خوراک کا گودام کافی عرصے سے بند، آٹے کی فی بوری قیمت میں بے پناہ اضافہ

چمن (انتخاب نیوز) چمن میں بھی آٹے کابحران شدت اختیار کرگیا، فی بوری 12000 سے تجاوز فروخت ہونے لگا حکومت کی جانب سے تاحال خاموشی لمحہ فکر ہے، محکمہ فوڈ گودام ریلوے کی جانب عرصہ دراز سے سیل کیاگیاہے جس کی بندش سے عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے حکومت پوری طورپر عوام کو سبسڈی دیکر آٹا کی فراہمی یقینی بنائے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔ چمن میں آٹے کی بحران نے مزید شدت اختیار کرلیا ہے فی بوری بارہ ہزار سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے لگا ہے غریب اور بے بس عوام مہنگائی کی بدترین چکی میں پستی جارہی ہے محکمہ فوڈ کے آفیسران چمن کی بجائے اپنے گھرپر بیٹھ گئے کیونکہ محکمہ ریلوے نے کرایہ ادانہ کرنے کی پاداش میں فوڈ گودام کو مکمل طورپر سیل کردیا ہے جس کے باعث محکمہ فوڈ کے آفیسران کو بھی بہانہ مل گیاکہ دفتر تو ویسے ہی سیل ہے جبکہ چمن کا گندم کوٹہ عرصہ کئی سالوں سے غائب ہورہاہے علاقہ مکینوں نے بارہا احتجاج یا اخباری بیانات کے ذریعے محکمہ فوڈ سے اپیل کی کہ وہ چمن کو سستا آٹا فراہم کیاجائے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو آٹے کی ترسیل یقینی بنائی جائے اور چمن کے اسٹارٹ فلور چکیوں کو گندم دیاجائے تاکہ غریب اور محنت کش طبقہ سرکاری ملازمین کو سستا آٹا فراہم کرنے میں آسانی ہوں مگر پچھلے کئی سالوں سے چمن کے عوام کو سستا آٹا محکمہ فوڈ کی جانب سے فراہم نہیں کیاگیاہے اہلیان چمن نے ڈپٹی کمشنر ضلع چمن سے اپیل کی کہ وہ پوری طورپر ایکشن لیکر محکمہ فوڈ کے اعلیٰ آفیسران کے خلاف سخت ایکشن لیں اور چمن کا گندم کا کوٹہ پوری طورپرچمن کے عوام کو فراہم کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں