ن لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف جعلسازی اور فراڈ کے الزامات پر گرفتار
لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کر لیا، چودھری محمد اشرف پر سرکاری اراضی پر قبضے، جعلسازی اور فراڈ کے الزامات ہیں۔گرفتار ملزم چودھری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ نمبر 161سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں، انہیں 157ایکڑ 1 کنال 16مرلے سرکاری اراضی پرقبضے، جعلسازی اور فراڈ پر گرفتار کیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم چودھری محمد اشرف پر الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے اہلکاروں نے گرفتار کیا، ملزم نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کر کے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 18/22 درج کر کے لیگی رہنما محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔
Load/Hide Comments


