اوڑمارہ میں پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوا، نہتے عوام پر تین دن سے ریاستی مظالم جاری ہیں، حق دو تحریک

گوادر (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں بدترین ریاستی مظالم کی ذمے دار صوبائی حکومت ہے۔ گوادر میں نہتے شہریوں کو پولیس گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اپنے جائز حقوق مانگنے کی پاداش میں تین دن سے نہتے عوام پر بدترین شیلنگ، لاٹھی چارج، گرفتاری اور گھروں کی دیواروں پھلانگ کر خواتین پر تشدد اور مردوں کو اٹھا کر لے جایا جارہا ہے۔ اب تک حق دو تحریک کے سینکڑوں کارکنان و قائدین پابند سلاسل، ہزاروں بچے بوڑھے، خواتین و مرد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ گوادر میں غریب عوام کی چیخیں دبانے کے لئے تین دن سے انٹرنیٹ اور بجلی بند کردی گئی ہے۔ ڈی سی اور ایف سی کی بدمعاشی لیویز اور پولیس کو اپنے ساتھ لے کر گھر گھر میں گھس کر پر امن شہریوں کو اٹھانا کون سے آئین میں شامل ہے۔ گاڑیوں اور زیورات کو بھی اپنے ساتھ لے جارہے ہیںیعقو ب جسکی اور نوید بلوچ کے گھر میں بار بار چھاپے لگانا اور ان کے فیملی والوں اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اورماڑہ میں پولیس کے بہیمانہ تشدد سے ایک نوجوان ‘دوست محمد ولد شمبے’ جاں بحق ہوگیا۔ جمہوری، سیاسی اور پرامن لوگوں پر فورسز کا ظلم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حکومت نے تشدد کی پالیسی ترک نہ کی تو شدید نقصان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں