صالح بھوتانی کی یقین دہانی پر حب کے سماجی رہنماء کامریڈ فقیر محمد بلوچ نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی

لسبیلہ (انتخاب نیوز) سینئر صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کی یقین دہانی پر حب کے سماجی رہنماء کامریڈ فقیر محمد بلوچ نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ اس سلسلے میں پچھلے دو دنوں سے سانحہ بیلہ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے حب کے سماجی رہنماء کامریڈ فقیر محمد بلوچ نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کی یقین دہانی پر اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ واضع رہے کہ سردار محمد صالح بھوتانی نے گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی تھی جس پر وزیر اعلی نے انہیں سانحہ بیلہ کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر بھوتانی کارواں کے رہنماؤں نومنتخب کونسلران جعفر رند اور اکبر ملازئی سمیت دیگر رہنماؤں خالد موندرہ، سرور رونجھو، جنید حیات نفیس، امان اللہ شیخ، شاکر،سہیل لاسی، پیپلزپارٹی کے سہیل انور رونجھو و دیگر نے کامریڈ فقیر محمد کو جوس پلا کر انکا بھوک ہڑتال ختم کروایا۔اس موقع پر کامریڈ فقیر محمد نے سردار محمد صالح بھوتانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یقین دلایا ہے وہ صوبائی حکومت سے سانحہ بیلہ کے متاثرین کی ہرممکن مدد کرانے کی بھرپور کوشش کرونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں