کوئٹہ میں بارش سے متاثر 26 فیڈروں میں سے آدھے حصے کو بجلی کی فراہمی بحال کردی، ترجمان کیسکو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) ترجمان نے کہاہے کہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب کوئٹہ شہرمیں بارش کے سبب ٹرپنگ اور فنی خرابی کے باعث کوئٹہ کے تقریباً26فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔تاہم بارش رکنے کے بعد کیسکوفیلڈآپریشن کے عملہ نے فنی خرابی دورکرنے اور بجلی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیااور دوپہر کے وقت تک تقریباً متاثرہ علاقوں میں آدھے حصے کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی جبکہ بقیہ علاقوں کی بجلی بحالی کاکام بھی شام تک مکمل کرلیاگیا۔علاوہ ازیں صارفین کی جانب سے موصول ہونے والے انفرادی شکایات کابھی ازالہ کیاجارہاہے۔ کیسکوترجمان نے بارش کے باعث بجلی بندش پر متعلقہ صارفین کوہونے والی زحمت اور تکلیف پر معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں