خضدار میں ڈکیتی، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لے اڑے

خضدار(انتخاب نیوز) خضدار علاقہ گریشہ میں ڈکیتی، اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر زیوارات و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل نال گریشہ ہینار میں داد خدا رخشانی کے گھر ڈکیتی ہوئی جس سے خاندان کے افراد کو حبس بیجامیں رکھا گیا،طلائی زیورات اور بہت سارا سامان لوٹ لیاگیا۔ خاندان کے افراد نے انتظامیہ کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے دس گھنٹے گزرنے کے باجود انتظامیہ یا ان کا لیویز اہلکار علاقے میں نہیں پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں