تحریک انصاف کی مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلیوں کا شیڈول جاری کردیاگیا
لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔شیڈول کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ غازی خان سے مہم کے آغاز کے بعد آج (ہفتہ) گوجرانوالا میں ریلی نکالی جائے گی جبکہ کل بروز اتوار کو لاہور، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔اس کے علاوہ مہنگائی کے خلاف ریلی آئندہ سال 2جنوری کو سیالکوٹ، 3جنوری اٹک، 4جنوری کوجہلم میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا اور تین ہفتوں تک احتجاج کی قیادت مقامی قیادت کرے گی، جس کو بعد میں چیئرمین عمران خان جوائن کریں گے۔
Load/Hide Comments


