چاغی :افغان مہاجر کیمپ گردی کے میدانی علاقہ میں دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چاغی:افغان مہاجر کیمپ گردی کے میدانی علاقہ میں دھماکہ لیویز ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل سے چار کلو میٹر دور شیرین آب میں ایک زوردار دھماکہ سنا گیا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دور دور تک آوازیں سنی گئی لیویز فورس نے جگہ کا تعین کرتے ہوئے موقع پر پہنچا جہاں ایک بہت بڑا کڈھا بنا ہوا تھا اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کا کہنا تھا کسی نے اسلحہ اور بارودی مواد شیرین آب میں چھپایا گیا تھا اس میں دھماکہ ہوگیا ہے جاعہ وقوعہ سے کارتوس کے خالی خول بھی ملے ہیں جس جگہ دھماکہ ہوا ہے وہ ایک میدانی علاقہ ہیں دھماکہ سے کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے تاہم اس بارے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں