وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کو فون، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد(انتخاب نیوز)ویراعظم میاںمحمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب انورا براہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم انورا براہیم اور عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں قائدین نے تجارت وسرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور انہیں اس کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ملائیشیا کے وزیراعظم انورا براہیم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلی سطح وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرائی۔ملائیشیا کے وزیراعظم انورا براہیم کے پاس وزیرخزانہ کا قلم دان بھی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ملائیشیا کے وزیراعظم انورا براہیم نے پاکستانی ہم منصب کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔ZS

اپنا تبصرہ بھیجیں