نوشکی، کتوں کا راج،24 گھنٹوں کے دوران 5 سے زائد افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

نوشکی (این این آئی)نوشکی میں باولے کتوں کا راج،24 گھنٹوں کے دوران 5 سے زائد افراد کو باولے کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا۔ نوشکی شہر اور گردونواح میں سال کے شروع میں ایک درجن سے زائد افراد اور بچے بہاولے کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے جانب سے کتا مار مہم تیز کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ نوشکی کے عوامی حلقوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نوشکی سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں باولے و آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے کتا مار مہم کا آغاز کریں۔تاکہ شہری محفوظ رہ سکے۔ نوشکی شہر اور گردونواح میں بہاولے کتوں کے تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شہریوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سٹی ون، سٹی ٹو شہر ایریا، کلی قاضی آباد، کلی غریب آباد، خیصار نالہ، ہندو محلہ، کلی قادر آباد، کلی مینگل، کلی بادینی، کلی جمالدینی، کلی شریف خان سمیت اس پاس کے گاؤں اور دیہاتوں میں کتوں کے جھنڈ میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، رات کے وقت شہری اپنے گھروں نہ نکلنے پر مجبور ہوچکے ہیں، عشاء اور فجر نماز کے ٹائم نمازی حضرات کو مسجد اور گھر جانے میں بھی مشکلات اور مصائب کا سامنا ہے نوشکی کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر نوشکی اور چیف آفیسر نوشکی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور شہر وگردونواح میں کتا مار مہم فوری شروع کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں