عوام مرغی کھانا چھوڑدین اس کی فیڈ میں زہریلی بیماری ہے، وفاقی وزیر خوراک
اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ نے گندم کی سپورٹ پرائس چار ہزار مقرر کی ہے،سپورٹ پرائس مقرر کرنے سے پہلے کسان کی لاگت کو دیکھا جاتا ہے،چار ہزار سپورٹ پرائس پر مزدور آٹا کیسے خریدے گا،بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی جس دن ملاقات ہو جائے گی اس دن گندم کی قیمت پر مسئلہ حل ہو جائے گا ملک میں پہلی بار ہوا چینی سستی ہے اور آٹا مہنگا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود 2 ارب ڈالرز کی گندم درآمد کی۔ انہوں نے کہا کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں،صوبوں میں مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آٹا اور گندم کا وفاقی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں صوبائی حکومتیں گندم خریداری کرتی اور فلور ملز کو ریلیز کرتی ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے بعد مہنگائی ہمارا مسئلہ نہیں ہے 18 ویں ترمیم کے بعد مہنگائی کنٹرول مسئلہ صوبائی حکومتوں کا ہے کسی صوبے میں گندم کہ قلت نہیں ہے،سویابین 2015 سے پہلے سویابین پولٹری میں نہیں پڑھتی تھی سویابین پولٹری میں استعمال بیماری پھیلا رہی ہے۔


