ڈیرہ اللہ یار میں گیس کا بحران مزید بڑھ گیا ، گیس کی عدم فراہمی کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار

ڈیرہ اللہ یار(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اللہ یار میں گیس کا بحران مزید بڑھ گیا شہر بھر میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار ہوگئے جبکہ امور خانہ داری کے لیے خواتین نے گوبر اور لکڑی کا استعمال شروع کر دیا رپورٹ کے مطابق سردیاں شروع ہوتے ہی شہر میں گیس پریشر کی کمی اور بعض علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی کی شکایات کا ازالہ نہ ہونے کے باعث گیس کا بحران مزید بڑھ گیا دو لاکھ سے زائد آبادی کے شہر میں گیس دستیاب نہ ہونے سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں خواتین نے امور خانہ داری کے لیے گوبر اور لکڑی کا استعمال شروع کر دیا گیس کی عدم فراہمی گوبر اور لکڑی کے استعمال میں اضافے کے بعد گوبر اور لکڑی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ٹال مالکان نے لکڑی فی من 400 روپے سے بڑھا کر 800 روپے کر دی جبکہ گوبر کی فی بوری 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی کونسلر اتحاد کے سربراہ سردار محمد رفیق بھٹی، تاجر رہنماء￿ عبدالحمید ہانبھی و دیگر کا کہنا ہے کہ صبح دوپہر اور رات کے اوقات کار میں گیس دستیاب نہ ہونے سے شہری شدید پریشان سے دوچار ہو رہے ہیں جبکہ ماہانہ بھاری بل وصول کیے جا رہے ہیں صبح کے وقت گیس کی عدم فراہمی سے طلبہ و طالبات بغیر ناشتہ کیے اسکول جانے پر مجبور ہیں اور دیگر اوقات کار میں گیس نہ ہونے کے باعث امور خانہ داری بھی متاثر ہو رہی ہے سوئی سدرن گیس حکام کو متعدد بار گیس کی عدم فراہمی کی شکایات کے باوجود گیس کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا رہی اب تک گیس کا بحران پیدا ہوچکا ہے انکا کہنا تھا کہ گیس کی عدم فراہمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹال مالکان نے لکڑی اور ڈیری فارم مالکان نے گوبر کی قیمتیں بڑھا دیں جسکا بوجھ بھی عام عوام کی جیبوں پر پڑ رہا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں لکڑی اور گوبر کے اخراجات نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں انکا مطالبہ تھا کہ شہر میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں