وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید 2 کوآرڈینیٹر مقرر کردیے، تعداد 26 ہوگئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید 2 کوآرڈینیٹر مقرر کردیے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شوکت اسٹیفن اور نور خان ترین کو اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے، نئے کوآرڈینیٹرز کی تعیناتیوں کے بعد کوآرڈینیٹرز کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


