وزیراعلیٰ بلوچستان نے دیگر اضلاع میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آواران، واشک، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور کے وہ اساتذہ جو صوبے کے دیگر اضلاع سے ان اضلاع میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دے دی ہے واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی وزیراعلیٰ بلوچستان کے دروہ آواران کے دوران وزیراعلیٰ نے صوبے کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور دیگر سٹاف کے لئے صوبے کے پسماندہ اضلاع میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا صوبے کے دور دراز اضلاع میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے صوبے کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو حکومت ہارڈ ایریا الاؤنس کی صورت ترغیبات دے رہی ہے یہ الاؤنس بی پی ایس 9 تا 15 کے ٹیچنگ اسٹاف کو 5000 روپے ماہانہ، بی پی ایس 17 کے ٹیچنگ اسٹاف کو 10000 روپے ماہانہ، ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس اور پرنسپل کو 15000 روپے ماہانہ اور ضلعی فیلڈ ایجوکیشن آفیسرز میل فیمیل کو 25000 روپے ماہانہ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں