پٹ فیڈر کی بھل صفائی کیلئے 62 ارب روپے رکھے گئے، ٹھیکے مند پسند افراد میں بانٹ دیے گئے، صادق عمرانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ گزشتہ بجٹ میں وفاق نے پٹ فیڈر کینال کی ڈی سلیٹینگ صفائی اور بہتری کے لئے 62 ارب روپے رکھے ہیں تاکہ نصیر آباد اور جعفر آباد میں زراعت کو فروغ حاصل ہو اور زرعی معیشت ترقی کرے لیکن صوبائی وزیر ایریگیشن نے اپنے من پسند تین کمپنیوں کے ٹھیکیداروں کو مذکورہ کام دینے کے لئے مبینہ 6 ارب روپے سے کمشن مانگ رہے ہیں جوکہ نصیر آباد کے عوام خصوصا زمیندار اور کسانوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ صوبائی وزیر ایریگیشن اور ان کے برادران کرپٹ اور نااہل ہیں پے ان کے بھائی مبینہ کرپشن اور خوردبرد کرنے کے باعث نااہل ہوتے جا رہے ہیں لیکن دولت اور پرسنٹیج کے نشے میں بدعنوانی سے کبھی بھی باز نہیں آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے پٹ فیڈرکینال کی بھل صفائی ڈی سیلٹنیگ اور بہتری کیلئے بجٹ میں رکھے گئے 62 ارب روپے پر بھی گہری نظر رکھتے ہوئے تین کمپنیوں کو کام دینے کے لئے مبینہ کمیشن 6 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کی کوشش ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت کی بہتری اور پٹ فیڈرکینال کے لئے وفاق کی جانب سے بھاری بھر رقوم سے ایک پیسہ بھی کرپٹ صوبائی وزیر ایریگیشن کو ہضم کرنے نہیں دینگے انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور کورکمانڈر بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ پٹ فیڈرکینال کے لئے وفاق کی جانب سے رکھے گئے رقوم کو صوبائی وزیر ایرگیشن سے بچاکر منصفانہ طریقے سے پٹ فیڈرکینال پر خرچ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں