کوہلو میں کاشتکاروں کو گندم بیج کی تقسیم تاخیر اور غیر شفافیت کا شکار، مستحقین تاحال محروم

کوہلو (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی گندم بیج کی تقسیم تاخیر کا شکار ہے ضلعی انتظامیہ کوہلو محکمہ ذراعت مل کر بھی گندم بیج تقسیم کرنے میں بری طرح ناکام نظر آرہے ہیں کاشتکاروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راتوں رات من پسند افراد میں رسیدیں مل رہے ہیں لیکن گندم بیج کسی کو نہیں مل رہا ہے دن بھر رسیدیں جاری کرنے والے محکمہ ذراعت کے ذمے داران اور تقسیم کمیٹی کے ممبران منظر عام سے غائب رہتے ہیں جبکہ راتوں کو یہ ذمہ داران اپنے گھروں میں بیٹھ کر رسیدیں جاری کرنے میں مصروف رہتے ہیں انتظامیہ جب ڈسٹرکٹ میں بیج تقسیم کرنے میں ناکام ہوا ہے تو انہوں گندم تقسیم کو کوٹہ وائز کردیا ہے لیکن وہاں پر بھی بہتر انتظامات نہ ہونے پر بیج تقسیم نہیں ہوسکا ہے سب تحصیل تمبو کا کوٹہ واپس کوہلو منتقل کردیا ہے واضح رہے کہ گندم بیج کی تقسیم پچھلے دو مہینوں سے التوا کا شکار ہے گزشتہ روز سب تحصیل میں بیج تقسیم میں بدنظمی کے دوران پیش آنے والے واقع کی ایف آئی تاحال درج نہیں ہوسکا ہے کاشت کاروں کا کہنا تھا کہ من پسند لوگوں میں گندم بیج تقسیم اور رسیدوں کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کیا جائے گا محکہ زراعت بتائے کہ وہ کونسے قانون کے تحت راتوں رات رسیدیں جاری کررہا ہے محکمہ زراعت راتوں رات گندم بیج بھی تقسیم کرے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو کیوں ذلیل کررہا ہے گندم بیج سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے آئے ہیں لیکن یہاں یہ بیج من پسند لوگوں کو مل رہے ہیں ضلعی انتظامیہ چند ہزار گندم کی بوریاں تقسیم نہیں کرسکتا کیونکہ انہیں تقسیم نہیں کرنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں