پشتون بلوچ دوقومی صوبہ کے ہر شعبہ زندگی میں برابری کی بنیاد پر ہی رہا جاسکتا ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عوام کی جوق در جو ق شمولیت پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کے بیانیہ اور پارٹی پروگرام پر کھلی اعتماد کا مظہر ہے ، غیروں کی سیاست کو ترک کرکے اپنے قومی پارٹی میں شمولیت کرنا نیک شگون ہے ، پشتون بلوچ دوقومی صوبہ کے ہر شعبہ زندگی میں برابری کی بنیاد پر ہی رہا جاسکتا ہے ،پشتون قومی وحدت ،قومی تشخص کیلئے جاری جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے خان عبدالصمد خان اچکزئی اور دیگر اکابرین کے ملی ارمانوں کی تکمیل اور پشتون قومی تحریک کے اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ کوئٹہ شہر میں بدامنی ، چوری ڈکیتی ، گیس، بجلی ،پانی کی عدم فراہمی نے شہریوں کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار کردیا ہے ۔ نااہل صوبائی سلیکٹڈ حکومت کا ہر اقدام عوام دشمنی پر مبنی رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کچلاغ شرقی علاقائی کانفرنس سے پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرئوف لالا ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز ملک عمر کاکڑ، حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ، نظام عسکر اور معلم سعید خان کاکڑ، نصیر احمد کاکڑ، ملک نادر ،پشتونخوامیپ کے صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری گل خلجی ،علاقائی سیکرٹری اکبر خان خروٹی ، حاجی متین ، اختر محمد خروٹی ، کاظم خان پنی، خیرو ماما ، جلال خان ،آصف خان خروٹی نے پارٹی افغانیہ خروٹ آباد علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام حاجی اللہ نظر خروٹی کی قیادت میں 51افراد کی مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کی تقریب ،پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز حضرت عمر اچکزئی، سردار ادریس بڑیچ، علاقائی سیکرٹری کرانی دولت خان آریا ، علاقائی سیکرٹری بروری اختر لونی نے کرانی علاقائی یونٹ کے 15ابتدائی یونٹس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، شہید عثمان لالا علاقائی یونٹ کانفرنس سے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ، جانان اچکزئی ، حاجی اکبر ودیگر نے خطاب ، افغان مینہ علاقائی یونٹ کانفرنس سے ڈپٹی چیئرمین عبدالرئوف لالا ، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، نظام عسکر ، پشتونخوامیپ شار اول علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام بلدیہ پلازہ ابتدائی یونٹ انتخابات سے علاقائی سیکرٹری غنی تلوال ، سینئر معاون سیکرٹری اسلم خلجی ، علاقائی معاونین سیف اللہ آغا، ظفر ترین ، نصراللہ عثمازئی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یونٹ سیکرٹری عبدالستار ،سینئر معاون سیکرٹری تیمور شاہ اور دیگر معاونین منتخب ہوئے جس سے غنی تلوال نے حلف لیا ۔ مقررین نے تمام شمولیت کرنیوالوں اور پارٹی کے نئے ابتداء یونٹس کے قیام کے موقع پر منتخب ایگزیکٹوز کو مبارکباد پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی جاری قومی سیاسی جمہوری جدوجہد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پارٹی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کی ہر آواز پر لبیک کہتے ہوئے عملی طور پر جدوجہد اور اپنے عوام کی خدمت کرینگے۔ مقررین نے کہا کہ آج پشتون ملک اور بالخصوص اس دو قومی صوبے کے ہر شعبہ زندگی میں بدترین حالات سے دوچار ہیں ، ناانصافیوں کی کئی مثالیں موجود ہیں جس پر سلیکٹڈ حکومت اور اس میں شامل جماعتیں مکمل کی شریک ہیں جنہوں نے پشتونوں کے حقو ق پر خاموشی اختیار کرکے اپنے سلیکٹڈ ہونے کا واضح ثبوت دیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ خان عبدالصمد خان اچکزئی کی جدوجہد پشتونوں کو فرنگی استعمار کے ظلم سے نجات اور ملک کے قیام کے بعد پشتونوں کی قومی وحدت، قومی تشخص کے قیام ، پشتونوں کے قومی وسائل پر ان کی حق ملکیت کو تسلیم کرانے ، ملک میں آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خودمختیاری ، جمہور کی حکمرانی ،قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی فیڈریشن کے قیام ، عوام کو ون مین ون ووٹ کا حق دلانے کیلئے تھی اور خان عبدالصمد خان اچکزئی نے اپنی زندگی کا نصف حصہ ملک کے مختلف جیلوں میں قید وبند کی صعوبتوں میں گزارا اور آخر کار 2دسمبر 1973کو انہیں اپنی جدوجہد سے دستبردار کرانے کیلئے جاں بحق کردیا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ خان عبدالصمد خان اچکزئی نے جس تحریک کی بنیاد رکھی اور جو بیانیہ رکھا آج وقت نے اس درست قومی ، سیاسی ، جمہوری بیانیہ پر مہر تصدیق ثابت کردیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں