خواجہ سعد رفیق نے ایئر پورٹس نجکاری کی تردید کر دی

لاہور(انتخاب نیوز)وزیر ہوابازی و وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایئر پورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی، کچھ لوگ پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے 3ایئر پورٹس کے آپریشنز آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کوئی پرائیوٹائزیشن نہیں ہو رہی ، کچھ لوگ پروپیگنڈا کر رہے ہیں، کئی ممالک نے ایئر پورٹس کی نجکاری کی ہے ،دنیا کے ماڈل کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ بہت پہلے ہونا چاہیے تھا،بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )بیمار ادارہ ہے لیکن اس کی بہتری کی گنجائش موجود ہے، ہماری خیر ہے ریاست کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں