وندر، طوفانی بارشوں کے باعث بے گھر ہونے والے غریب گھرانے کا تین سالہ بچہ جاں بحق
وندر (انتخاب نیوز)شدید سردی سے ٹھٹھر کر تین سالہ کمسن بچہ جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سونمیانی وندر کے علاقے میر عبدالقیوم جاموٹ گوٹھ میں محمد اعظم لنگا نامی شخص جس کا مکان گزشتہ طوفانی بارشوں کے باعث ٹوٹ کر گر گیا تھا مختلف این جی اوز و سرکاری اداروں کے نمائندوں کی جانب سے نیا گھر تعمیر کر کے دینے کے وعدوں کے شرمندہ تعبیر ہونے کے انتظار میں بے گھر ہونے والے غریب گھرانے کا تین سالہ کمسن بچہ گزشتہ شب ہونے والی شدید سردی کی لہر کے باعث سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگیا جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوامی حلقوں نے کہا کہ مون سون کی طوفانی بارشوں کے موقع پر طوفانی بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ کر گرنے والے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرانے کا وعدہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور این جی اوز کے نمائندوں کی جانب سے کیا گیا اور تباہ شدہ گھروں کے ملبوں پر کھڑے ہو کر فوٹو سیشن بھی کیا گیا مگر متاثرین کی کسی قسم کی مدد نہیں کیا گیا اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور تھے گزشتہ شب ہونے والی شدید سردی کی لہر کے باعث غریب خاندان کا تین سالہ کمسن بچہ سردی سے ٹھٹھر کر اپنی زندگی کی بازی ہار گیا انہوں نے حکومت بلوچستان اور یہاں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سے قبل کہ مزید انسانی جانیں ضائع ہو مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث بے گھر ہونے والے غریب لوگوں کو نئے گھر تعمیر کرکے دئیے جائیں۔


