کوئٹہ، گیس لیکچ کے باعث دھماکہ، ایک شخص جھلس کر زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں گیس لیکچ کے باعث گھر میں دھماکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے سر یاب روڈ شفیع کا لونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تنویر شاہوانی نامی شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔ پو لیس نے زخمی کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں