حکومت کے پاس 165 لگثری گاڑیوں کے پیسے ہیں، آٹے کے تھیلے کیلئے پیسےنہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے خطرہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ‏آج سے اہم سیاست شروع ہونے جارہی ہے اور آئندہ 100 دن میں حکومت کے کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے استعمال کیا جاتا ہے تاہم ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای نے پیسے واپس منگوا لیے ہیں تاہم سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مددمل سکتی ہے ان کی وجہ سے نہیں اور ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاق کے پاس 77 وزراء کی 165 لگثری گاڑیاں اور چارٹر جہاز کے لیے پیسے ہیں لیکن آٹے کے تھیلے کے لیے پیسےنہیں ہیں اور وزیر خزانہ نے 6 ارب ڈالر کمرشل اکاؤنٹ کا حوالہ دے کر فارن اکاؤنٹ ہولڈروں کوخوف زدہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں