کوئٹہ، آٹا بحران کیخلاف احتجاج ، مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن سے منسلک سڑک بلاک کر دی
کوئٹہ(انتخاب نیوز) ریلوے اسٹیشن پر آٹا بحران کے خلاف جاری احتجاج کوآرڈنیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آٹا بحران کے خلاف ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کو بند کرکے عوام نے سڑک بلاک کرکے احتجاج شروع کیا بعد ازاں کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کرنے پہنچ گئے جہاں کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا ۔ اس موقع پر بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بلوچستان میں گندم کی فصل متاثر ہوئی ، صوبائی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اس بحران سے جلد از جلد نجات حاصل کی جائے ، انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان اس مسئلے کو لمحہ بہ لمحہ خود مانیٹر کررہے ہیں ، کل اسی پوائنٹ پر لوگوں کو سستا آٹا فراہم کریں گے ، لوگوں کی تکلیف کا اندازہ ہے صوبائی حکومت اپنے لوگوں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد آٹا بحران ختم ہوجائیگا ، پنچاب بڑے بھائی کی طرح اپنا کردار ادا کرے ۔


