ماہی گیروں کو صحت کارڈ کا اجراء وزیراعلیٰ بلوچستان کا اچھا اقدام ہے، حمل کلمتی

گوادر (انتخاب نیوز) رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے گوادر اور دیگر ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو صحت کارڈ کے اجر ا ء کے منصوبے کی منظوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا ماہی گیروں اور اپنی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جس طرح سے گوادر کے مسائل کے حل اور یہاں کے عوام کے حقوق اور روزگار کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں وہ گوادر کے عوام خاص طور سے غریب ماہی گیروں کے لئے باعث حوصلہ و تقویت ہے یہی وجہ ہے کہ گوادر کے باشعور عوام نے ترقی مخالف اور شرپسند عناصر کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سے 90000 ماہی گیروں کو صحت کی معیاری سہولتیں بلا معاوضہ ملیں گی رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ فشر مین کالونی ماہی گیروں کو بلوچستان لیبر ایکٹ کے تحت محنت کش کا درجہ دینے اور ماہی گیروں کو حکومت کی جانب سے بوٹ انجن دینے کے منصوبے وزیراعلیٰ بلوچستان کا وژن اور ماہی گیروں سے انکی محبت اور انسیت کا مظہر ہیں ہمیں یقین ہیں کہ وزیراعلیٰ جلد ان منصوبوں کو عملی جامع پہنائیں گے اور ان تاریخی منصوبوں کے ثمرات ماہی گیروں تک پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں